سندھ حکومت کا 29 جولائی کو تعطیل کا اعلان

سرکاری دفاتر اور نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے بھی 29 جولائی بروز بدھ بند رہیں گے، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک July 27, 2026
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع 29 جولائی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی بزرگ کے عرس کی مناسبت سے 29 جولائی بدھ کو صوبے بھر میں تعطیل ہوگی جس کے تحت صوبائی سرکاری دفاتر اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کی خود مختار باڈیز، بلدیاتی کونسل اور تعلیمی ادارے بھی 29 جولائی کو بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ معروف صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کا عرس ہر سال اسلامی تاریخ کے حساب سے صفر کے مہینے کی 14 تاریخ کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس حوالے سے بھٹ شاہ میں تین دن تک تقریبات جاری رہتی ہیں۔