جنرل عامر رضا کو گارڈ آف آنر پیش، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل عامر رضا کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی 


ویب ڈیسک July 27, 2026

نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر ہونے پر جنرل سید عامر رضا کو جنرل ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور فیلڈ مارشل سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ جنرل عامر رضا نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل عامر رضا کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی  اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔