پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار

پاکستان کا سعودی عرب کی کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ


ویب ڈیسک July 27, 2026

پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  یہ حملے  خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان سعودی عرب کے پر کیے گئے ڈرون حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے، اس نوعیت کی اشتعال انگیز کارروائیاں پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔