ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ممبئی میں نئی لگژری پراپرٹی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

جوڑے نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں لگژری اپارٹمنٹ خرید کر اپنی قیمتی جائیدادوں کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کر لیا ہے


ویب ڈیسک July 28, 2026

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک اور لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔

ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خرید کر اپنی قیمتی جائیدادوں کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔

پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق جوڑے نے گوڈریج اسکائے شور رہائشی منصوبے میں 2,644 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ 18.29 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

یہ اپارٹمنٹ عمارت کی بالائی منزلوں میں واقع ہے اور اس کے ساتھ 316 مربع فٹ کا اضافی خصوصی حصہ اور تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 69,159 روپے فی مربع فٹ بنتی ہے، جو ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقوں میں لگژری پراپرٹی کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی یہ نئی پراپرٹی بھارت میں ان کی متعدد قیمتی جائیدادوں میں ایک اور اضافہ ہے۔

اداکارہ تبو نے بھی اسی رہائشی منصوبے میں اپارٹمنٹ خریدا

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ تبو نے بھی رواں برس اسی گوڈریج اسکائے شور منصوبے میں 2,153 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ تقریباً 10 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔