ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر مبینہ تشدد کا مقدمہ، رجب بٹ کے ساتھی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔


ویب ڈیسک July 28, 2026

لاہور کی سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں رجب بٹ کے شریک ملزم شعیب شوکت کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

لاہور سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عاصم شہزاد نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے ملزم کو 6 اگست تک عبوری ضمانت دینے کی منظوری دے دی۔

عدالت نے شعیب شوکت کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن میں درج مقدمے میں شعیب شوکت پر مدعیہ عائشہ جٹ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔