سیشن کورٹ لاہور میں دو غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم ساجد علی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔
تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔