غلط معلومات پر اعلیٰ شخصیت کے بھائی کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او اور 11 اہلکار معطل، مقدمہ درج

جھوٹا مقدمہ درج کرنے اور غلط چھاپے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوئی، ایف آئی آر کا متن


اسٹاف رپورٹر July 28, 2026

لاہور:

غلط معلومات پر اعلیٰ سرکاری شخصیت کے بھائی کے گھر چھاپہ مارنے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او سرور روڈ محمد عرفان اور 11 کاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او اور 11 اہلکاروں پر مقدمہ سب انسپکٹر مشتاق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے چھاپہ مار کر غلط مقدمہ بھی درج کیا جس پر ایس ایچ او، تھانے دار اور اہلکاروں کو چارج شیٹ کیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ سرور میں ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے، انہیں ایس پی کینٹ نے چارج شیٹ کیا ہے۔