بلوچستان؛ مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بارکھان شہید ہوگئے

ایس ایس پی عبدالحق نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری روانہ کردی گئی ہے


ویب ڈیسک July 28, 2026
فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایس پی بارکھان عبدالحق نے بتایا کہ مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے۔