نوشہرہ میں میاں، بیوی کا قتل دوسری شادی کا شاخسانہ نکلا

پہلی بیوی کے بھائیوں نے دوسری شادی کرنے والے اپنے بہنوئی اور اس کی دوسری بیوی پر فائرنگ کی


ویب ڈیسک July 29, 2026

نوشہرہ میں مصری بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ دوسری شادی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلی بیوی کے بھائیوں نے دوسری شادی کرنے والے اپنے بہنوئی اور اس کی دوسری بیوی پر فائرنگ کی، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے رہائشی مطیع اللہ نے دوسری شادی کے بعد مصری بانڈہ میں رہائش اختیار کی تھی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہلی بیوی کے بھائیوں نے مصری بانڈہ آ کر حملہ کیا اور میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔