عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا، چاندی کی قیمتوں  میں اضافہ

عالمی سطح پر سونا 10 ڈالر فی اونس کم ہوگیا جب کہ چاندی 68 سینٹس بڑھ گئی


اسٹاف رپورٹر July 29, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

سونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی جب کہ چاندی کی قیمت میں اضافے کا رحجان ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 4ہزار 40ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 26ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔

کاروبار
سونا سستا، چاندی کی قیمت میں اضافہ
بین الاقوامی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں کی تازه‌ ترین صورتحال
Express Logo
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔
📉
$10 کمی
عالمی فی اونس سونا
🥇
4,26,436 روپے
فی تولہ سونا
🔻
1,000 روپے
فی تولہ کمی
⚖️
3,65,600 روپے
10 گرام سونا
📈
68 سینٹس
عالمی چاندی اضافہ
🌐
$58.12
عالمی فی اونس چاندی
🥈
6,291 روپے
فی تولہ چاندی
📊
5,393 روپے
10 گرام چاندی
express.pk
ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم

اسی طرح مقامی سطح پر  فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 65ہزار 600روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 68 سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 12سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 68روپے کے اضافے سے 6ہزار 291روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 58روپے کے اضافے سے 5ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔