ٹرمپ کی جنازے میں ’ٹک ٹیکس‘ بانٹنے کی ویڈیو وائرل، جے ڈی وینس بھی ہنس پڑے

آخری رسومات کے دوران ٹرمپ کے ٹک ٹیکس پیش کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں


ویب ڈیسک July 29, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسومات کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ٹک ٹیکس پیش کیں، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

لنڈسے گراہم کا 11 جولائی 2026 کو انتقال ہوا اور کل واشنگٹن ڈی سی میں ان کی آخری رسومات ہوئیں جس میں ٹرمپ، جے ڈی وینس، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے شرکت کی۔

آخری رسومات کے دوران ٹرمپ کے ٹک ٹیکس پیش کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس کے باعث یہ مختصر لمحہ آن لائن خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

دیڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آخری رسومات کے دوران ٹرمپ نے ٹک ٹیکس کا پیکٹ نکالا اور جے ڈی وینس اور اسکاٹ بیسنٹ کی جانب بڑھایا، جس پر دونوں مسکرا دیے اور لمحہ قدرے ہنسی مذاق میں بدل گیا۔

اس مختصر منظر نے آن لائن صارفین کی توجہ حاصل کی، جہاں لوگوں نے صدر کے اس غیر متوقع انداز پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔