ٹرمپ کا امریکی ایئرپورٹ کو عالمی ایوی ایشن ہب بنانے کا 22 ارب ڈالر پر مشتمل منصوبہ

اسے دنیا کے بہترین اور مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا


ویب ڈیسک July 30, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈلاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے تقریباً 22 ارب ڈالر کے بڑے جدیدکاری منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد اسے دنیا کے نمایاں عالمی ایوی ایشن ہبز میں شامل کرنا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈلاس ایئرپورٹس پر پرانے کنکورسز کی جگہ نئے اور جدید ٹرمینلز کی تعمیر کی جائے گی جبکہ تقریباً 50 لاکھ مربع فٹ یا ازسرِ نو تعمیر شدہ ایئرپورٹ رقبے میں اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پرانے پیپل موور شٹل نظام کی جگہ بہتر زیرِ زمین ٹرین، واک ویز اور مسافروں کی آمدورفت کے جدید انتظامات کیے جائیں گے، تقریباً 32,000 گاڑیوں کی گنجائش والا بڑا پارکنگ گیراج شامل کیا جائے گا اور تاریخی مرکزی ٹرمینل کو محفوظ رکھتے ہوئے باقی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ 

فنڈنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بنیادی طور پر میونسپل بانڈز، ممکنہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس اور ایئرلائنز، خصوصاً یونائیٹڈ ایئرلائنز، کی شراکت سے مکمل کیا جائے گا، نہ کہ براہِ راست وفاقی ٹیکسوں سے۔ 

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈلاس ایئرپورٹ کو جدید بنا کر اسے دنیا کے بہترین اور مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا، تاکہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی فضائی آمدورفت اور مسافروں کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔