پی ٹی وی کے سینئر اداکار خالد نظامی انتقال کر گئے

مرحوم کی نمازِ جنازہ جمعرات کو نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔


ویب ڈیسک July 30, 2026

پاکستان کے معروف سینئر اداکار اور کامیڈین خالد نظامی طویل علالت کے بعد بدھ کے روز کراچی میں انتقال کر گئے۔

مرحوم خالد نظامی کی نمازِ جنازہ جمعرات کو نمازِ ظہر کے بعد کراچی کے علاقے بفر زون میں واقع عثمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

1947 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے سنہری دور میں اپنی بہترین اداکاری اور منفرد مزاح کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے ’انکل عرفی‘،’شہزوری‘ اور ’ان کہی‘ جیسے مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، جنہیں آج بھی پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ٹیلی وژن کے علاوہ خالد نظامی نے فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ’حقیقت‘ اور ’پہچان‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔