راولپنڈی؛ شادی شدہ خاتون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

اہلیہ نے باتھ روم میں جاکر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، شوہر


صالح مغل July 30, 2026

راولپنڈی:

تھانہ آرے بازار کے علاقے محلہ کشمیریاں ادڑہ میں شادی شدہ خاتون نے مبینہ خودکشی کر لی۔

خاوند کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

شوہر کے مطابق 4 سال قبل شادی ہوئی تھی، اہلیہ نے باتھ روم میں جاکر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فرانزک شواید اکھٹے کیے جا رہے ہیں، حتمی صورت حال پوسٹ مارٹم و تفتیش میں واضح ہوگی۔