ساہیوال سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے 2 دہشتگرد گرفتار 

ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، حکام


ویب ڈیسک July 31, 2026
(فوٹو: فائل)

لاہور:


قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارت کی بدنام خفیہ ایجنسی "را" کے ساہیوال اور اوکاڑہ میں مبینہ دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے "را" سے وابستہ دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان، عبدالعزیز اور ولایت شاہ، پشاور کے رہائشی ہیں۔ ان کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 3 آئی ای ڈیز اور 3 کلاشنکوف برآمد کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان سے نقدی اور دیگر دہشتگردی کا سامان بھی برآمد کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔