مراکش سے 49 ہزار افراد اسپین میں داخل، میڈرڈ کا فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم پیڈرو سانچیز وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے کے ساتھ جمعہ کو سیوٹا کے دورے پر آئیں گے


ویب ڈیسک July 31, 2026

اسپین اپنی فوج کو مراکش کے ساتھ اپنی سرحد پر سیوٹا شہر میں امن بحال کرنے کے لیے تعینات کرنے جارہا ہے جہاں ہزاروں تارکین وطن شہر میں داخل ہوگئے جبکہ اس کوشش میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب سیوٹا میں مقامی حکام نے مرکزی حکومت سے سرحدی خلاف ورزی پر کمک طلب کی۔ مراکش سے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم سرحدی باڑ توڑتے ہوئے اسپین میں داخل ہوا۔

اسپین کی حکومت نے کہا کہ وہ سیوٹا شہر میں سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں سول گارڈ کی مدد کے لیے مسلح افواج بھیجے گی جبکہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے کے ساتھ جمعہ کو سیوٹا کے دورے پر آئیں گے۔

اسپین کے سول گارڈ افسران کی نمائندگی کرنے والی ایسوسی ایشن کے سربراہ، جو سیوٹا میں سرحد کی نگرانی کرتے ہیں، نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ صورتحال مکمل افراتفری کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ درست تعداد بتانا ممکن نہیں لیکن ہزاروں تارکین وطن کراس کر رہے ہیں جبکہ سرحد مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔