پاکستان میں لاپتہ 10 کوہِ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مِل گئیں، سرچ آپریشن جاری

10 افراد میں پانچ نیپالی، ایک پاکستانی، ایک عمان، ایک چین، ایک امریکی اور ایک اور غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں


ویب ڈیسک July 31, 2026

پاکستان کے الپائن کلب نے اطلاع دی ہے کہ معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کی قیادت میں دس کوہ پیما شمالی پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں سے 4 کی لاشیں مِل گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) کو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں براڈ چوٹی (8,047 میٹر) پر برفانی تودے گرنے سے 10 کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

کلب نے کہا کہ ٹیم کی قیادت نرمل پرجا کر رہے تھے اور اس واقعے کے بعد سے ان تک نہیں پہنچ پارہے۔

براڈ پیک دنیا کا 12 واں بلند ترین پہاڑ ہے۔ اے سی پی نے کہا کہ اس مہم میں 10 افراد شامل تھے جن میں پانچ نیپالی، ایک پاکستان، ایک عمان، ایک چین اور ایک امریکی اور ایک اور غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں جن کی قومیت کا انکشاف نہیں کیا گیا۔

کلب نے کہا کہ برفانی تودہ گرنے کے بعد سے پوری ٹیم مبینہ طور پر رابطے سے باہر ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام افراد کو بازیاب کرلیا جائے۔