روس نے یوکرینی پر حملے میں امریکی ڈرون کمپنی کو تباہ کردیا

روسی حملے میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا


ویب ڈیسک July 31, 2026

دی گارڈین نے رپورٹ کیا کہ 26 جولائی کو کیف پر روسی حملے نے ڈرون بنانے والی ایک امریکی کمپنی کو تباہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون کمپنی ٹرمینل کی بنیاد ڈیلاویئر میں 2023 میں رکھی گئی تھی۔ دی گارڈین کے مطابق کمپنی مصنوعی ذہانت اور روسی الیکٹرانک جنگ کے خلاف مزاحم رہنمائی کے نظام کے ساتھ طویل فاصلے تک ڈرون تیار کرتی ہے۔

اگرچہ روسی حملے میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا تاہم کمپنی نے دی گارڈین کی جانب سے کسی بھی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے رپورٹ کیا کہ روسی افواج نے کیف کے جنوب مغربی حصے میں ڈرون کو جمع کرنے اور ذخیرہ کرنے کی ایک جگہ پر حملہ کیا تھا، جہاں ہر ماہ 1,000 تک ڈرون تیار کیے جاتے تھے۔ تاہم وزارت نے کمپنی کا نام نہیں بتایا۔؎

دی گارڈین نے رپورٹ کیا کہ یہ حملہ روسی افواج کی جانب سے جان بوجھ کر کسی امریکی کمپنی کی ملکیتی تنصیب کو نشانہ بنانے کا پہلا معلوم واقعہ ہو سکتا ہے۔