امریکا: ’7‘ کےعدد نے شہری کو لاکھوں ڈالر جتوادیے

شہری نے ’7‘ سے اپنی ذاتی وابستگی کے باعث ایک لاٹری ٹکٹ خریدا تھا


ویب ڈیسک August 01, 2026

امریکا میں ایک شخص کو 7 کے عدد نے لاکھوں ڈالر جتوادیے۔

ریاست شمالی کیرولائنا کے ایک شخص نے بتایا کہ نمبر ’7‘ سے اپنی ذاتی وابستگی کے باعث ایک لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ ڈالر کا بڑا انعام جیت لیا۔

بِسکو نامی ایک قصبے کے رہائشی توماس مونوز نے بتایا کہ انہوں نے کینڈور وی مارٹ سے 10 ڈالر مالیت کا ’ٹرپل ریڈ 777 جیک پاٹ‘ اسکریچ آف ٹکٹ خریدا کیونکہ نمبر 7 ہمیشہ سے ان کا پسندیدہ رہا ہے۔

مونوز نے کہا کہ سات ان کا خوش قسمت نمبر ہے۔ ان کی پیدائش مہینے کی 7 تاریخ کو ہوئی تھی اور سال 1977 تھا۔

انہوں نے ٹکٹ خریدتے ہی اسے کھرچا تو معلوم ہوا کہ وہ 10 لاکھ ڈالر کے ٹاپ پرائز کے فاتح بن چکے ہیں۔

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مونوز نے کہا کہ ان کے پورے جسم میں خوشی اور جذبات کی ایک لہر دوڑ گئی۔