سندھ حکومت کا 4 اگست تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رہیں گے


ویب ڈیسک July 31, 2026

سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس کے مطابق 4 اگست بروز منگل 20 صفر 1148 ہجری کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔