آزاد کشمیر انتخابات، بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن سے عوامی سماعت کا مطالبہ

الیکشن کمیشن 2 اگست سے پہلے عوامی سماعت کرے اور تمام ریکارڈ جاری کرے، کشمیری عوام کے ووٹ کا تحفظ کیا جائے، بلاول


ویب ڈیسک July 31, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے پہلے انتخابی مرحلے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی شفافیت کا فیصلہ انصاف سے ہوگا، اس کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن دو اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، بیلٹس اور انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔ ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہیے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔