کامن ویلتھ گیمز، جیولن تھرو میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام، مقابلے سے باہر ہوگئے

ارشد ندیم 77.41 میٹر کی تھرو کے ساتھ 9ویں نمبر پر رہے اور اگلے مرحلے میں کوالیفائی نہیں کرسکے


ویب ڈیسک July 31, 2026

کامن ویلتھ گیمز کے جیولن کے فائنل میں ایتھلیٹ ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور دوڑ سے باہر ہو گئے۔

گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی۔

ان کی دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔ پہلے راؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے 8 ایتھلیٹس نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم ارشد ندیم 77.41 میٹر کی تھرو کے ساتھ 9ویں نمبر پر رہے اور اگلے مرحلے سے باہر ہوگئے۔