ایران نے عالمی برادری کو آبنائے ہرمز سمیت دیگر آبی گز ر گاہوں کی بندش سے خبردار کردیا

واشنگٹن کے اقدامات کے نتائج عالمی معیشت، توانائی کی منڈی کو بھگتنا پڑیں گے


ویب ڈیسک August 01, 2026

ایران نے خبردار کیا ہے آگر امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی اسی طرح جاری رہی تو دیگر بحری راستے کی بھی مکمل بندش ہوسکتی ہے.

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سمندری ناکہ بندی جاری رہنے سے آبنائے ہرمز اور دیگر اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں کی مکمل بندش ہوسکتی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک بیان کے مطابق محمد باقر ذولغدر نے کہا کہ امریکہ کی مسلسل اشتعال انگیزی نہ صرف آبنائے ہرمز کو مزید محدود کر دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں دیگر سمندری راستوں کی بندش بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کے اقدامات کے نتائج عالمی معیشت، توانائی کی منڈی اور امریکی ووٹروں کو بھگتنا پڑیں گے.

واضح رہے کہ 14 جولائی کو امریکی سینٹکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر دوبارہ بحری ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا۔