ایران پارلیمانی اسپیکر کی جنگ میں فتح کو دستاویزی شکل دینے کی تجویز

ایرانی عوام اور مسلح افواج نے مشکل حالات میں ملک کا دفاع کیا، باقر قالیباف


ویب ڈیسک August 01, 2026

ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے  کہا ہے کہ ایران جنگ میں فتح حاصل کر چکا ہے اور اب اس کامیابی کو قانونی، سیاسی اور تاریخی طور پر دستاویزی شکل دینا ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے حالیہ تنازع میں اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں۔اس کامیابی کو صرف عسکری سطح تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے بلکہ اسے قومی تاریخ اور سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج نے مشکل حالات میں ملک کا دفاع کیا، جسے آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات، نقصانات اور کامیابیوں کو باقاعدہ دستاویزات، رپورٹس اور سرکاری ریکارڈ میں شامل کیا جائے تاکہ مستقبل میں ان سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔