اردن میں امریکی سفارت خانے کی مشرق وسطی میں اپنے شہریوں کومحتاط رہنے کی اپیل

سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ سے باہر امریکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ خطے میں اور اس کے ذریعے سفر سے پہلے دوبارہ سوچ لیں


ویب ڈیسک August 01, 2026

اردن میں امریکی سفارت خانے نے امریکیوں کو  مشرق وسطیٰ چھوڑنے پر غور کرنے کی اپیل کہے دیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارت سفارت خانے نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر سفارتی سیکیورٹی الرٹ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں موجود امریکیوں کو احتیاط برتنی چاہیے اور زیادہ چوکسی اختیار کرنی چاہیے جبکہ پروازوں کی منسوخی، وقتاً فوقتاً فضائی حدود کی بندش اور ممکنہ سفری رکاوٹوں کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ سے باہر امریکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ خطے میں اور اس کے ذریعے سفر سے پہلے دوبارہ سوچ لیں۔ سفارت خانے نے خبردار کیا کہ ایران اور ایران کے حامی گروہ بیرون ملک دوسرے امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ عمان میں امریکی سفارت خانہ تمام امریکیوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اردن میں فوجی اڈوں کے قریب آنے سے گریز کریں، اس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری انتباہات کی نگرانی کریں اور اردنی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔