آریان خان کے ساتھ نظر آنے والی ونی تاکیار کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آریان خان اور ونی تاکیار کو لندن میں ایک کیسینو سے باہر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد سے تعلقات کی افواہیں گرم ہیں


ویب ڈیسک August 01, 2026

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی لندن میں ایک خاتون کے ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی نژاد ڈنمارک کی گلوکارہ اور نغمہ نگار ونی تاکیار کے ساتھ ان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح یہ جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ آخر آریان کے ساتھ نظر آنے والی یہ شخصیت کون ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آریان خان اور ونی تاکیار کو لندن میں ایک کیسینو سے باہر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اس غیر متوقع ملاقات نے دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیوں کو بھی جنم دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق ونی تاکیار ایک گلوکارہ اور نغمہ نگار ہیں، جو اپنے گیت خود تحریر کرنے کے ساتھ انہیں خود ہی گاتی بھی ہیں۔ ان کا میوزک مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور وہ اپنی منفرد موسیقی کی بدولت خاصی پہچان رکھتی ہیں۔

ونی تاکیار کے آفیشل انسٹاگرام پروفائل کے مطابق کوپن ہیگن اور ممبئی ان کے بنیادی رہائشی شہر ہیں۔ وہ متعدد مرتبہ بھارت آ چکی ہیں اور ممبئی میں مختلف مقامات پر لائیو میوزیکل پرفارمنس بھی دے چکی ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

صرف موسیقی ہی نہیں، ونی کاروباری شعبے میں بھی متحرک ہیں۔ ان کے لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق وہ مارکیٹنگ اسٹریٹجی سے وابستہ ہیں اور ٹیلنٹ مینجمنٹ و ایونٹ پروڈکشن کے شعبوں میں شریک بانی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

آریان خان سے لندن میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان ممکنہ تعلقات پر چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔ مداحوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آریان خان اور ونی تاکیار ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں، جبکہ ان کے چند مشترکہ دوست بھی موجود ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم آریان خان یا ونی تاکیار میں سے کسی نے بھی ان افواہوں پر اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی ہے۔ اس سے قبل بھی آریان خان کا نام برازیلین ماڈل اور اداکارہ لاریسا بونیسی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا تھا، تاہم ان خبروں کی بھی کبھی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔