احتجاج میں میری تذلیل کرنے والے طالب علموں کو معاف کرتا ہوں، مودی

کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج مئی میں ایک اہم امتحانی پرچے کے لیک ہونے اور پھر کالعدم ہونے کے بعد شروع ہوا


ویب ڈیسک August 01, 2026

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ ان طلباء کو معاف کرتے ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ مظاہروں کے دوران ان کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی نے احتجاج میں شامل طالب علموں کو گمراہ شدہ بچے قرار دیا اور کہا کو انہیں قانونی کارروائی اور سزا کے بجائے صحیح راستہ دکھایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج مئی میں ایک اہم امتحانی پرچے کے لیک ہونے اور پھر کالعدم ہونے کے بعد شروع ہوا جس سے 20 لاکھ سے زائد طلبہ کو اگلے مہینے دوبارہ امتحان دینے پر مجبور کیا گیا۔

ابتدائی طور پر کاکروچ جنتا پارٹی سوشل میڈیا مہم تھی جس میں وائرل میمز کے ذریعے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن اس نے دارالحکومت نئی دہلی میں دسیوں ہزار حامیوں کو متحرک کرتے ہوئے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی اور بھارت  بھر کے شہروں میں اسی طرح کے مظاہروں کو متحرک کیا.

سوشل۔