کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو کے فائنل میں سری لنکا کے رمیش پتھیراگے نے 89.75 میٹر کی شاندار تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا 85.83 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل جیتا جبکہ بھارت ہی کے یش ویر سنگھ نے 85.41 میٹر کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔
دوسری جانب پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ وہ فائنل میں 77.41 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ 12 کھلاڑیوں میں نویں نمبر پر رہے۔
مقابلے کے قوانین کے مطابق ابتدائی تین تھروز کے بعد ٹاپ آٹھ ایتھلیٹس کو مزید تھروز کا موقع ملتا ہے، تاہم ارشد ندیم ٹاپ آٹھ میں جگہ نہ بنا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔