پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی

عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، جلد شوٹرز کو گرفتار کر لیا جائے گا


ویب ڈیسک August 02, 2026

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل میں اہم اور بڑی پیش رفت سامنے اگئی جب کہ پی ٹی ائی کے رہنما کو قتل کروانے والے شخص کا نام سامنے آ گیا۔

ذرائع نے کہا کہ  عبداللہ طاہر کو نارووال کے رہائشی زمان کوگئ بٹ نے قتل کروایا، کوگی بٹ نے شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا، ریت کے ٹھیکے پر کوگی بٹ کا عبداللہ طاہر کیساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ  کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا،  عبداللہ طاہر نے اسکے باوجود نارووال  میں ریت کا ٹھیکہ لیا، کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو اسی رنجش میں شوٹرز سے قتل کروا دیا،  کوگی بٹ امریکا میں مقیم ہے

۔پولیس حکام نے کہا کہ کوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروایا جا رہے ہیں،  جیسے ہی ریڈ وارنٹ ملیں گے کوگی بٹ کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا جائے گا،  کوگی بٹ 20 کے قریب افراد کو قتل کر چکا ہے۔

پولیس حکام  نے کہا کہ کوگی بٹ انتہائی کریمنل شخص ہے، اس نے اپنے  سگے بھائی کو بھی قتل کیا تھا،  عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، جلد شوٹرز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔