روس میں کیفے کے قریب دھماکا، 3 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ذمہ داران تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئے ہیں


ویب ڈیسک August 02, 2026

ماسکو کے وسط میں ایک کیفے کے قریب ہونے والے دھماکے میں تازہ اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کم از کم 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق دھماکہ ایک گھریلو ساختہ دھماکا خیز مواد سے ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون یہ آلہ ریستوران میں لے جانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن سکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا، جس کے بعد دھماکہ ہو گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر وہ خاتون، ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک شہری شامل ہیں۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کا مقصد یا ذمہ داران تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئے ہیں۔