کراچی: گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی کی لاش ملنے کے  واقعے میں پیشرفت، نئے انکشافات

نوجوان میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی


ویب ڈیسک August 02, 2026

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان کی لاش ملنے کے  واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نوجوان میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو رات 10بج کر 43 منٹ پر دراز سے اسلحہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو اسلحہ نکال کر گاڑی میں رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو صبح 4 بجکر 38 منٹ پرجائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو فوٹیج میں اکیلے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میر رضا گھر سے آن لائن ٹیکسی میں سوار ہو کر فوٹیج میں نظر آنے والے مقام تک پہنچا تھا، گلستانِ جوہر میں جائے وقوعہ سے میر رضا کا موبائل فون ملا، تاہم پستول غائب ہے۔

پولیس ذرائع۔ میر رضا علی کے نام پر اسلحے کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، پولیس ذرائع۔ پولیس کے مطابق جو پستول غائب ہے وہ 30 بور کا ہے، جبکہ میر رضا علی کو سینے پر لگنے والی گولی بھی 30 بور صلاحیت کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا۔