ڈی آئی خان:
ہنگو میں تھانہ ٹل کے علاقے دلن میں نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد نے حملہ کرکے بینک منیجر اور کیشیئر کو اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بینک میں داخل ہو کر خزانے پر فائرنگ کی جس سے اندرونی سامان تباہ ہوگیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور کمپیوٹرز کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور بینک منیجر وسیم آفریدی اور کیشیئر علاءالدین کو اغوا کر کے ’’چھپری ویزران‘‘ کی جانب لے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کر دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔