ہجرت کے قافلے، قربانیوں کی داستانیں اورشہداء کا لہو پاکستان کی اصل بنیاد

ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنے الگ وطن کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا، بزرگ شہری


ویب ڈیسک August 04, 2026

اسلام آباد:

ماہِ اگست شروع ہوتے ہی آزادی کی خوشیاں لاکھوں عظیم قربانیوں کی یادوں کے ساتھ دلوں میں اُترآتی ہیں۔

قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری نے بتایا کہ قیام پاکستان کا اعلان ہوتے ہی مسلمان اپنے نئے وطن آنے کیلئے بہت پرجوش تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنے الگ وطن کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا شہداء اورمہاجرین کی عظیم قربانیوں ہی نے پاکستان کی بنیاد رکھی انہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین لاکھوں مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کی عظیم قربانیوں کا روشن ثمر ہے، لاکھوں قربانیوں سے حاصل ہونے والی آزادی ہمیں ہمیشہ اپنے بزرگوں کی جدوجہد اورعزم کی یاد دلاتی رہے گی۔