25 امریکی ریاستوں نے ٹرمپ کے حالیہ ٹیرف کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

نئے ٹیرف 60 کے قریب تجارتی شراکت داروں اور یورپی یونین پر عائد کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک August 04, 2026

امریکہ کی 25 ڈیموکریٹک قیادت والی ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف ان کے حالیہ درآمدی ٹیرف کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت میں دائر کیا گیا۔

ریاستوں کا مؤقف ہے کہ نئے ٹیرف 60 کے قریب تجارتی شراکت داروں اور یورپی یونین پر عائد کیے گئے ہیں۔

یہ ٹیرف دراصل ان پرانے محصولات کی جگہ لینے کی کوشش ہیں جنہیں اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ غیر قانونی قرار دے چکی تھی۔ ریاستوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے قانونی اختیارات سے تجاوز کیا اور متعلقہ قانون کا غلط استعمال کیا۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرف 1974 کے ٹریڈ ایکٹ کی شق 301 کے تحت قانونی طور پر نافذ کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد جبری مشقت سے تیار ہونے والی مصنوعات کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔