ایتھوپیا میں ایک خانقاہ پر مٹی کو تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں درجنوں راہب ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے امہارا علاقے میں واقع سینٹ میری خانقاہ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈ کا واقعہ پیش آیا۔
اس حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ اس وقت خانقاہ میں سینکڑوں افراد مذہبی رسم کے لیے موجود تھے۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام کے مطابق اب بھی کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تمام ہلاک ہونے والے راہب تھے کیونکہ متاثرین میں عبادت کرنے آئے افراد بھی شامل ہیں۔