سسٹم بیٹھ گیا، نئے نظام کی ضرورت ہے، حل عمران خان کے پاس ہے اور وہ جیل میں ہیں، فواد چوہدری

صوبوں کے علاؤہ آپشنز بہت کم ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی تو ہونے نہیں دیں گے، دیکھنا ہوگا کیا اسٹیبلشمنٹ ڈنڈے سے کرتی ہے؟


ویب ڈیسک August 04, 2026

سابق  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے بیان سے متفق ہوں کہ سسٹم بیٹھ گیا ہے اور نئے نظام کی ضرورت ہے، نئے صوبے بنائیں، لوکل گورنمنٹ سسٹم لائیں اور ڈویژنز کو صوبہ بنا دیا جائے، ان تینوں باتوں کا سب سے بہترین حل عمران خان کے پاس ہے اور وہ جیل میں ہیں۔

یونیورسٹی اف لاہور کے زیراہتمام گورننس  لیکن نظام کیا کے موضوع پر  خصوصی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، 40 فیصد بچوں کی غذائی ضرورت پوری نہیں  ہو رہی، 
محسن نقوی کے بیان سے متفق ہوں کہ سسٹم بیٹھ گیا ہے اور نئے نظام کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام پر محسن نقوی سے کسی لیول پر اختلاف ہو سکتا ہے ، پنجاب 172، سندھ 154، خیبر پختونخواہ 160 ممالک سے بڑا اور سندھ کم آبادی والے 60 ممالک میں آتا ہے،  نمبر ون نئے صوبے بنائیں، نمبر 2 لوکل گورنمنٹ سسٹم لائیں اور تیسری بات کی ڈویژنز کو صوبہ بنا دیا جائے، ان تینوں باتوں کا سب سے بہترین حل عمران خان کے پاس ہے اور وہ جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں سیاسی جماعتیں نہیں، محض شخصیات ہیں، پارٹیز پاکستان میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں، مگر ان کے اندر آمریت ہے،  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ہوتے ہوئے کوئی اصلاحات ہو ہی نہیں سکتیں، سیاسی جماعتیں جمہوری نہیں ہیں، عمران خان لوکل گورنمنٹ کے حامی تھے مگر ہونے نہیں دیے گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صوبوں کے علاؤہ آپشنز بہت کم ہیں موجود نظام میں لوکل گورنمنٹ بننا مشکل ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی تو ہونے نہیں دیں گے، دیکھنا ہو گا کیا اسٹیبلشمنٹ ڈنڈے سے کرتی ہے؟ 26 ویں 27 ویں ترامیم کو کوئی آئین کا حصہ نہیں مانتا۔