تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا 

بورڈ انتظامیہ نے کہا کہ رواں سال میٹرک کے امتحانات میں نویں جماعت میں 97 ہزار 950 طلبا نے حصہ لیا


ویب ڈیسک August 04, 2026

تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

بورڈ انتظامیہ نے کہا کہ رواں سال میٹرک کے امتحانات میں نویں جماعت میں 97 ہزار 950 طلبا نے حصہ لیا،  57  ہزار 847  طلباء  دسویں جماعت میں پروموٹ ہوئے،  دسویں جماعت کے 95 ہزار 496 طلباء نے امتحان میں حصہ لیا، دسویں جماعت میں 66 ہزار 988 طلباء پاس ہوئے، دسویں جماعت میں  27 ہزار 788 طلباء فیل ہوئے۔

سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم پشاور محمد خالد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ  اس بار نتائج پچھلے سالوں سے بہتر آئے ہیں، ان بچوں کی محنت سے ہی ملک کا مستقبل تبدیل ہوگا، تمام بچے اپنی تعلیمی صلاحیت سے آگے بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بورڈ کی اصلاحات ہیں ہم انکو مکمل سپورٹ کرتے ہیں، بچوں کے کانسپٹ کو واضح کریں انکو سوال کرنے دیں  تاکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے، نئی نسل زیادہ باصلاحیت ہے اس سے ہم اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیچرز جو بچوں کے کانسپٹ کو کلیئر کرنا چاہتے ہیں انکو بھی فائدہ ملے گا، یہ کلسٹر نظام جو کیا گیا اس میں کچھ بچوں کو تکلیف بھی ہوئی ہے،  آئیندہ کوشش کریں گے کہ بچوں کی اس تکالیف کو کم کریں۔

چیئرمین بورڈ خدا بخش نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ  پشاور :ہمارے مانیٹرز و سپروائزر نے اچھا کام کیا،  ہم نے کوشش کی کہ طلباء و طالبات کو سہولیات ملیں جس میں ہم کامیاب ہوئے، پشاور :جو بچے اس سسٹم میں شفاف طور پر آگے جائیں تو یہ میرٹ پر فیصلے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس نقل کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا چاہتے ہیں، نظام کو تبدیل کرنا ایک چیلنج ہے جسکو ہم نے قبول کیا ہے، کے پی کے سارے بورڈز نے بہت اچھا کام کیا ہم نے انکو سسٹم دیا،  اگلے سال سے ہمارا سارا سسٹم مینول سے کمپیوٹرائزڈ پوجائے گا، ہم سسٹم کو شفاف اور ایکسلینسی کی طرف جائیں گے، جس میں ہمیں سوسائٹی اور والدین اور اسکولوں کا تعارن چاہیئے۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ہمارے مانیٹرز و سپروائزر نے اچھا کام کیا، ہم نے کوشش کی کہ طلباء و طالبات کو سہولیات ملیں جس میں ہم کامیاب ہوئے، جو بچے اس سسٹم میں شفاف طور پر آگے جائیں تو یہ میرٹ پر فیصلے کریں گے، ہم اس نقل کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا چاہتے ہیں، نظام کو تبدیل کرنا ایک چیلنج ہے جسکو ہم نے قبول کیا ہے،  کے پی کے سارے بورڈز نے بہت اچھا کام کیا ہم نے ان کو سسٹم دیا، اگلے سال سے ہمارا سارا سسٹم مینول سے کمپیوٹرائزڈ پوجائے گا، ہم سسٹم کو شفاف اور ایکسلینسی کی طرف جائیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جس میں ہمیں سوسائٹی اور والدین اور اسکولوں کا تعارن چاہیئے،  پوزیشن ہولڈرز کو انعامات تقسیم کیے گئے، ابتدائی و ثانوی تعلیم بورڈ میں اسپیشل ایجوکیشن میں تھرڈ پوزیشن محمد اذان نے حاصل کی، اسپیشل چلڈرن میں دوسری پوزیشن رابعہ بی بی نے حاصل کی ،ایک لاکھ انعام سے نوازا گیا، اسپیشل ایجوکیشن  میں فرسٹ پوزیشن محمود ایاز نے حاصل کی۔

ہومینیو ٹرین گروپ میں تیسری پوزیشن 1072 نمبروں کے ساتھ شیخ محمد ہمدان نے حاصل کی، ہیومینٹیرین گروپ میں دوسری پوزیشن پرائیویٹ امیدوار سائرہ ظفر 1074 نے حاصل کی، ہیومینٹیرین میں پہلی پوزیشن 1088 نمبروں کے ساتھ ابوزز نے حاصل کی۔

تیسری پوزیشن میٹرک امتحانات میں پشاور ماڈل سکول کی حریم خان 1077 نمبروں کے ساتھ  حاصل کی، دوسری پوزیشن پشاور  ماڈل  اسکول عاتکہ شاہ نے 1078 نمبروں کے ساتھ حاصل کی، پشاور ماڈل اسکول کی فرسٹ پوزیشن امامہ علی نے 1082 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔