فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے فیلڈ مارشل کو این ای او سی کی آپریشنل صلاحیتوں اور رسپانس میکانزم جبکہ "ڈیزاسٹر لینس 2026" میں مون سون کی موجودہ صورتحال اور کثیر خطرات کی نگرانی کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے قومی و قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا اور انسانی جانوں و اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے تیاری اور تیز ردعمل پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلح افواج ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔