سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں عزم استحکام وژن کے تحت مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں جہاں متعدد خوارج کو ہلاک اور کئی ٹھکانے تبادہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے ہیں اور لکی مروت میں کی گئی ان کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں فتنۃ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔