بھارت کا قدرتی ماحول دنیا بھر میں بدترین منظر پیش کرنے لگا

ڈیرھ ارب کی آبادی بے پناہ مسائل پیدا کر کے بھارت کو ارضی جہنم بنا رہی ہے


سید عاصم محمود August 05, 2026

لاہور:

بھارتی وزیراعظم مودی اپنے دیس کو بطور اْبھرتی قوت پیش کرتے ہیں مگر تازہ ترین ’’گلوبل انوائرمنٹل انڈکس‘‘ نے اِس دعوی کی دھجیاں بکھیر دیں اور دنیا والوں پہ عیاں کیا کہ ڈیرھ ارب کی آبادی بے پناہ مسائل پیدا کر بھارت کو ارضی جہنم بنا رہی۔

امریکا کی نامور یونیورسٹیوں، کولمبیا اور ئیل کے ماہرین 177 ممالک میں قدرتی ماحول ، عوام کی صفائی ستھرائی ، صاف پانی ، آبی وسائل،خطرناک گیسوں کے اخراج، درختوں کی کٹائی ، کوڑا ٹھکانے لگانے کے طریقے وغیرہ کے حقائق دیکھ کر یہ انڈکس ہر دو سال بعد مرتب کرتے ہیں۔

2026ء کا انڈکس حال ہی میں جاری ہوا جس میں یورپی ملک، اسٹونیا اول نمبر پر جبکہ بھارت آخر میں براجمان صرف لائوس اْس سے نیچے۔

ذلّت کا سبب بنے اِس درجے سے عیاں کہ بھارت کا قدرتی ماحول تیزی سے انسانی زندگیوں کے لیے تباہ کن بن رہا ہے۔