8 اگست سے غیرمعینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال پر جارہے ہیں، رہنما آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد

کراچی: کمشنر کراچی آفس میں سندھ حکومت کے نمائندوں اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکراتی اجلاس ہوا


ویب ڈیسک August 05, 2026

کراچی: کمشنر کراچی آفس میں سندھ حکومت کے نمائندوں اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکراتی اجلاس ہوا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ سندھ حکومت کے نمائندوں کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا گیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق جمعہ کے روز سندھ حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان ایک اور اجلاس ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ایکسائز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس، پی ٹی اے اور آر ٹی اے کے سیکریٹریز بھی موجود تھے، جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد 8 اگست سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال پر جائے گا۔