مودی سرکار کی معاشی ناکامیاں: بھارتی ایئرلائنز مسلسل زوال کا شکار

مودی کے پاکستان مخالف جارحانہ اقدامات کا خمیازہ بھارتی ائیرلائنز کو ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے


ویب ڈیسک August 06, 2026

بھارت میں مودی سرکار کی معاشی ناکامیوں کے نتیجے میں  انڈین ایئرلائنز مسلسل زوال کا شکار ہو رہی ہیں۔

بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی حکومت  کی ناقص حکمت عملی  نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا  ہے اور مودی کے بلند  بانگ ترقیاتی  دعووں کے پیچھے    بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی مشکلات کی تلخ حقیقت سامنے آگئی ہے۔

بھا رتی جریدے دی وائر کے مطابق بدترین پالیسیوں کے باعث مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا میں  ایوی ایشن سیکٹر شدید بحران کا شکار ہو گیا  ہے۔ امریکہ ایران   کشیدگی کی وجہ سے مہنگے ایندھن اور کمزور بھارتی روپیہ نے ایوی ایشن کے شعبہ کی کمزوریاں آشکار کر دی ہیں۔

دی وائر کے مطابق مودی دور کی معاشی پالیسیوں سے  بھارتی ایوی ایشن میں کم از کم 10 ایئرلائنز بھاری نقصانات کے باعث اپنا سفر ختم کرگئی ہیں۔ پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش  نے بھارتی ایوی ایشن کو  تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

معروف بھارتی صحافی پالکی شرما کے مطابق مودی کی نااہلی اور  تباہ کن  پالیسیوں  کی وجہ سے ایئرلائنز کی ناکامیاں بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی  مثال بن چکی ہے۔ مودی  کے  پاکستان کیخلاف جارحانہ  اقدامات کا خمیازہ  بھارتی ائیر لائنز کو ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگتنا پڑ  رہا ہے۔