راولپنڈی: ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا شہری پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

فوٹیج میں اہلکاروں کو شہری پر بندوق سے تشدد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک August 06, 2026

راولپنڈی کے صادق آباد کے علاقے فاروق اعظم روڈ پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ایک شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں چار ڈولفن فورس اہلکاروں کو ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں اہلکاروں کو شہری پر بندوق سے تشدد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ شہری خود کو تشدد سے بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگتا نظر آتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا، تاجروں نے سی پی او راولپنڈی سے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔