اسلام آباد:
ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ارشد خان چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی خدمات حاصل کر لیں۔
اس موقع پر وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ ارشد محب وطن پاکستانی ہیں اور انہیں عدالتی آرڈر پر شناختی کارڈ مل چکا ہے، اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے جیسے عدلیہ نے شناختی کارڈ کے حوالے سے اںصاف دیا اور بنیادی حقوق دلوائے اسی طرح پاسپورٹ والے مقدمے میں بھی کامیابی ہوگی۔
درخواست میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔