قطر کا بحرین اور کویت کیلئے پروزیں بحال کرنے کا فیصلہ

حفاظتی خدشات کے باعث ان روٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں


ویب ڈیسک August 06, 2026

قطر نے بحرین اور کویت کیلئے اپنی پروزیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے بحرین اور کویت کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پروازیں 8 اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری اور فضائی آپریشنز کی بحالی کے بعد کیا گیا ہے۔

قطر ایئرویز نے بحرین اور کویت کے لیے مسافر پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل علاقائی کشیدگی اور حفاظتی خدشات کے باعث ان روٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔

ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال قطر ایئرویز کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر ضرور چیک کریں، کیونکہ آپریشنل شیڈول میں ضرورت کے مطابق تبدیلی ہو سکتی ہے۔