ٹرمپ نے بچے کی پیدائش پر امریکی شہریت کے قانون کو محدود کردیا

امریکی آئین کی 14ویں ترمیم امریکہ میں پیدا ہونے والے تقریباً تمام بچوں کو شہریت کا حق دیتی ہے


ویب ڈیسک August 07, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالخصوص امریکی شہریت کیلئے امریکا کا سفر کرنے پر شہریت کے حقوق پر پابندی کے بِل پر دستخط کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے دو نئے صدارتی احکامات جاری کیے ہیں جن کا مقصد امریکا میں پیدا ہونے والے بعض بچوں کے لیے امریکی شہریت کو محدود کرنا ہے۔

امریکی آئین کی 14ویں ترمیم امریکہ میں پیدا ہونے والے تقریباً تمام بچوں کو شہریت کا حق دیتی ہے۔

ٹرمپ نے جنوری 2025 میں بھی پیدائشی شہریت محدود کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ 30 جون 2026 کو امریکی سپریم کورٹ نے اس کوشش کو مسترد کر دیا اور قرار دیا کہ ٹرمپ کا سابقہ حکم نافذ نہیں ہو سکتا۔

تاہم نئے احکامات کا دائرہ پہلے حکم سے محدود ہے اور خاص طور پر ’برتھ ٹورزم‘ سمیت بعض مخصوص حالات کو ہدف بناتا ہے۔ ان احکامات کو بھی قانونی چیلنجز کا سامنا متوقع ہے۔