کراچی میں افسوسناک واقعہ، گھریلو تنازع پر باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

پولیس نے مقتول کے والد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا


اسٹاف رپورٹر August 07, 2026

کراچی:

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں فائرنگ کے واقعے میں باپ نے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ رفیق علی کے نام سے ہوئی جسے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم والد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔