آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے پاکستان سے والہانہ محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں غیور عوام نے پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر علاقہ''ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے'' کے نعروں سے گونج اٹھا۔
حویلی کے عوام کے پرجوش نعروں نے پاکستان اور کشمیر کے درمیان موجود گہری محبت اور تاریخی وابستگی کو اجاگر کیا۔ کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان محبت اور اخوت کا رشتہ مضبوط اور دیرینہ ہے۔
پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار نے ایک بار پھر دونوں خطوں کے عوام کے درمیان جذباتی وابستگی کو نمایاں کر دیا۔