سوات: جہانزیب کالج میں طالب علم نے خودکشی کرلی

گولی لگنے سے 20 سالہ طالب علم عباد ولد سجاد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا


ویب ڈیسک August 08, 2026

سوات:

سوات: جہانزیب کالج سیدو شریف نیو کیمپس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے سے 20 سالہ طالب علم عباد ولد سجاد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق طالب علم کا تعلق گل کدہ اجرنگ سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔