پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اور گلوکار سمر جعفری نے کربلا میں نوحہ خوانی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
گلوکار ماہ سفر کے دوران کربلا میں موجود ہیں اور وہاں سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ نوحہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سمر جعفری کے لیے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں یہ موقع ملنا خوش نصیبی ہے، جبکہ ایک اور صارف نے منبر پر کھڑے ہو کر نوحہ خوانی کرنے کو سمر کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔
واضح رہے کہ سمر جعفری نے ڈرامہ ’مائی ری‘ سے شہرت حاصل کی جبکہ بعد ازاں ’پرورش‘ میں بھی اپنی اداکاری سے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ روحانیت اور مذہب سے گہری وابستگی کا بھی اظہار کرتے رہے ہیں۔